ملتان (سٹاف رپورٹر) شیخ الحدیث جامعہ اسلامیہ عربیہ انوار العلوم ملتان علامہ صاحبزادہ سید ارشد سعید کاظمی نے کہا ہے کہ حضرت سیدنا ابوبکر صدیقؓ کا دور خلافت نظام مصطفی ﷺ کی عملی تصویر ہے جس کے نفاذ سے ہمارے تمام مسائل و مشکلات حل ہوسکتی ہیں ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامعہ اسلامیہ عربیہ انوار العلوم ملتان میں بزم سعید ملتان کے زیراہتمام یوم سیدنا حضرت صدیق اکبرؓ و تقریب تقسیم انعامات میں صدارتی خطاب میں کیا، اس موقع پر صاحبزادہ سید روح القدس سعید کاظمی، خواجہ تنویر ، علامہ مولانا قاری اللہ ڈتہ سعیدی، علامہ مفتی محمد اکبر سعیدی ، علامہ مفتی محمد راشد ممتاز سعیدی اور علامہ محمد اکرم سعیدی سمیت دیگر نے شرکت کی۔