ملتان (سٹاف رپورٹر)ایگزیکٹو ڈائریکٹر راؤ محمد ایوب انجم نے کہا ہے کہ طلباءوطالبات تعلیم پر بھرپور توجہ دیں اور دوران تعلیم سوشل میڈیا سے دور رہیں تاکہ تعلیم پر بھرپور توجہ دی جاسکے، یہ بات انہوں نے آکسفورڈ ایجوکیشن سسٹم ملتان میں سالانہ تقریب تقسیم انعامات سے صدارتی خطاب میں کی،اس موقع پر کے جی تا ساتویں کلاس تک کے طلباءوطالبات نے مختلف ٹیبلوز ویلکم ٹیبلو اور مختلف قومی اور اخلاقی موضوع پر اپنے فن کا مظاہرہ کیا، طلباءوطالبات کو فرسٹ ،سیکنڈ اور تھرڈ کے ساتھ بیسٹ سٹوڈنٹس کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔