• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم نے گھریلو صارفین کو گیس سپلائی میں کمی کا نوٹس لے لیا

اسلام آباد(نمائندہ جنگ) وزیراعظم شہباز شریف نے گھریلو صارفین کو گیس سپلائی میں کمی کی شکایات پر نوٹس لے لیا ہے انہوں نے ہدایت کی کہ موسم سرما میں گھریلو صارفین کو گیس کی بلا تعطل فراہمی کو فوری طور پر یقینی بنائی جائے وزیراعظم کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ سسٹم میں سرپلس آر ایل این جی موجود، گیس لوڈ مینجمنٹ میں پچھلے سال کی نسبت بہتری آئی ہے .

ملک میں گیس سپلائی کے حوالے سے منعقدہ جائزہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نےسسٹم کی ساخت میں اصلاحات لانے کی ہدایت تاکہ اس مسئلے کو مستقل طور پر حل کیا جاسکے۔

وزیر اعظم نے کہا گھریلو صارفین کو گیس کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے، وزیراعظم کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ سسٹم میں سرپلس آر ایل این جی موجود ہے۔

اہم خبریں سے مزید