کراچی (ٹی وی رپورٹ) ڈی جی آئی ایس پی آر کی پریس کانفرنس پر جیو کی خصوصی نشریات میں گفتگو کرتے ہوئے دفاعی تجزیہ کاروں نے کہا کہ سیاستدان مذاکرات کریں گے تو پاکستان مضبوط بنے گا، 9 مئی کی سزاؤں پر پراپیگنڈا کیا جارہا ہے،پاکستان کی مسلح افواج مضبوط ہے کوئی انتشار نہیں پھیلا سکتا،محفوظ پاکستان ہی مضبوط پاکستان کی ضمانت ہے،پاکستان کے استحکام کے لئے ضروری ہے کہ سیاستدان آپس میں بیٹھیں ملک کے استحکام کے لئے فیصلے کریں،پاکستان میں افراتفری برپا کرنے کی کوشش قومی سلامتی کے لئے ایک خطرہ اور حملہ ہے،اپیل کے حقوق موجود ہیں مگر پراپیگنڈاکیا جارہا ہے۔خصوصی نشریات میں بریگیڈیئر (ر) احمد سعید منہاس ، بریگیڈیئر (ر) مسعود احمد،ماہر قومی سلامتی امور، سید محمد علی ،تجزیہ کار، ڈاکٹر قمر چیمہ اور دفاعی تجزیہ کار ،بریگیڈیئر (ر) حارث نواز نے اظہار خیال کیا۔ دفاعی تجزیہ کار ،بریگیڈیئر (ر) احمد سعید منہاس نےکہا کہ محفوظ پاکستان ہی مضبوط پاکستان کی ضمانت ہے۔انٹیلی جنس آپریشنز کے ذریعے دہشت گردوں کے عزائم کو خاک میں ملایا گیا ہے۔سیاسی دہشت گردی کی ایک نئی اصطلاح سننے میں آئی کہ کس طرح نومبر میں سازش ہوئی تھی۔ دفاعی تجزیہ کار ،بریگیڈیئر (ر) مسعود احمد نے کہا کہ ہر پاکستانی اس کو خوش آمد ید کہہ رہا ہے اور سراہ رہا ہے۔پاکستان کے استحکام کے لئے ضروری ہے کہ سیاستدان آپس میں بیٹھیں ملک کے استحکام کے لئے فیصلے کریں۔آپس کے اختلاف میز پر بیٹھ کر حل کرسکتے ہیں۔سیاستدان مذاکرات کریں گے تو پاکستان مضبوط بنے گا۔اس حکومت اور چیف آف آرمی اسٹاف نے افغانستان کے بارے میں جامع پالیسی اختیار کی ہے ۔