مانچسٹر(نمائندہ جنگ) بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح اور قائد مسلم لیگ ن میاں محمد نواز شریف کے یوم پیدائش اور کرسمس کے حوالے سے انٹرنیشنل افیئرز ن لیگ کے زیراہتمام آن لائن کانفرنس ہوئی۔کانفرنس کاآغاز سیکرٹری متحدہ عرب امارات راجہ ابوبکر آفندی نے تلاوت کلام پاک سے کیا۔ مسلم لیگ ن آسٹریا کے صدر علی شرافت نے نعتیہ کلام پیش کیا۔ مینارٹی چیپٹر اٹلی کے صدر شہزاد بھٹی نے کرسمس کے موقع پر دعائیہ پیغام پڑھا بیرسٹر امجد ملک نے ابتدائی کلمات میں کہا کہ 25دسمبر شاندار شخصیات کی پیدائش کا دن ہے ،میں مسیحی کمیونٹی کو کرسمس اور بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح،قائد مسلم لیگ ن سابق وزیراعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف کو سالگرہ پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ سیکرٹری جنرل نورالحسن تنویر نے کہا پاکستان میں ہر جگہ قائد نوازشریف کے نام کی تختی نظر آئے گی ۔ڈپٹی وزیراعظم اور وزیر خزانہ پاکستان صدر انٹرنیشنل افیئرز اسحاق ڈار نے انٹرنیشنل چیپٹرز سے خطاب میں تمام لیگیوں کو قائد میاں محمد نواز شریف کی سالگرہ پر اور مسیحی کمیونٹی کو کرسمس کی مبارکباد دی ، انہوں نے کہا کہ انشااللہ پاکستان ترقی کی منزلیں طے کرتا جائے گا، انہوں نے زور دے کر کہا کہ سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈے کا مل کر مقابلہ کریں اور اپنے اپنے ملک میں آگے بڑھ کر کردار ادا کریں، انہوں نے حزب اختلاف کے ساتھ مذاکرات کو مثبت قدم قرار دیا، انہوں نے کہا کہ ہم دن رات ایک کررہے ہیں تاکہ ملک آگے بڑھے اور کسی کو بھی اس ترقی کو پیچھے کرنے کی اجازت نہیں دیں گے ،انہوں نے کہا کہ حزب اختلاف کے خلاف کیسز ان کی حکومت نے نہیں بنائے، عدالتیں آزاد ہیں ، ہم کسی بھی طاقت کو ریاستی معاملات اور نظام عدل میں مداخلت کی اجازت نہیں دیں گے، اس موقع پر سوال و جواب بھی ہوئے ،اسحاق ڈار نے انفرادی درخواستوں پر سینئر نائب صدر اوورسیز کمیشن پنجاب بیرسٹر امجد ملک سے رابطہ کی ہدایات کی ،کانفرنس میں37 سے زائد ملکوں سے ممبران نے شرکت کی۔شرکاء میں مسلم لیگ ن امریکہ کے صدر روحیل ڈار، مسلم لیگ ساؤتھ ایشیاء کے کوآرڈینیٹر ڈاکٹرصابر حسین،یورپ سے ٹریڈ کوآرڈینیٹر مہر امانت حسین، مسلم لیگ ن سعودی عرب کے صدر شیخ سعید احمد، مسلم لیگ ن برطانیہ کے سیکرٹری راشد ہاشمی ،ڈپٹی ہیڈ آف میڈیا سلیمان بٹ، متحدہ عرب امارات کے سینئر نائب صدر عرفان احمد خان طور، مسلم لیگ ن فرانس کے سرپرست اعلیٰ طلعت محمود چوہان، مسلم لیگ ن تھائی لینڈ کے صدر آصف مجید، مسلم لیگ ن جاپان کے صدر نور اعوان ، سرپرست اعلیٰ رانا ابرار حسین، مسلم لیگ ن چین کے صدر فدا حسین ، سیکرٹری اطلاعات کاشف امین، مسلم لیگ ن ساؤتھ کوریا کے صدر راجہ عامر خان، ہانگ کانگ کولون کے صدر عمران خان، ایڈیشنل سیکرٹری ہانگ کانگ سلیم خان، اسکینڈے نیویا کے کو آرڈینیٹر اسد ایاز، ڈنمارک سے وفد رحمت اللہ بیگ، سیکرٹری منشا، آفتاب رومی اور آصف رضا پر مشتمل تھا، مسلم لیگ ن عمان کے صدر محمد علی فضل، سیکرٹری مسلم لیگ ن بلجیم ذوالفقار علی،سیکرٹری مسلم لیگ ن متحدہ عرب امارات ابو بکر آفندی ،مسلم لیگ ن فلپائن کے صدر طارق بٹ، مسلم لیگ ن سویڈن کے صدر سعید شیخ ، سینئر نائب صدر مسعود منہاس، مسلم لیگ ن ساؤتھ افریقہ کی شعبہ خواتین کی صدر شازیہ شوکت ،مسلم لیگ ن ہالینڈ کے صدر پرویز سندھیلہ، سیکرٹری فیصل منظور ، سرپرست اعلیٰ طاہر شاہ اقرار، مسلم لیگ ن آسٹریا کے صدر علی شرافت ،مسلم لیگ ن اسپین کے صدر راجہ اسد، سینئر نائب صدر راجہ ساجد حسین ،سیکرٹری میاں عمران ساجد ، ہیڈ آف سوشل میڈیا عدنان بٹ، اٹلی سے یورپ کے کوآرڈینیٹر قمر ریاض خان ، مسلم لیگ ن جرمنی کے سیکرٹری عنصر بٹ ، سیکرٹری اطلاعات عمران ضیاء، کویت کے صدر تاجر ونگ شمشاد خان ، سینئر نائب صدر زبیر شرفی، کینیڈا سے صدر سہیل وڑائچ،نائب صدر عبدالرحمان خان سندھو عرف بنٹی جٹ، مسلم لیگ ن پرتگال کی صدر شمع بٹ ،سعودی عرب سوشل میڈیا ہیڈ سائرہ شمس، ہیڈ آف میڈیا احسن مسعود ، مسلم لیگ ن متحدہ عرب امارات کی شعبہ خواتین کی صدر فرزانہ، ناروے کے سرپرست خالد نذیر بٹ ، صدر شاہد تنویر، سیکرٹری عادل منصور، مسلم لیگ ن آسٹریلیا کے صدر ڈاکٹر ابوالفضل، تاجر ونگ برطانیہ کے صدر چوہدری خالد محمود سمیت دیگر سینئر مسلم لیگی عہدیداران شریک تھے جنہوں نے اپنے خیالات کا اظہار اور قیادت کا شکریہ ادا کیا کہ وہ ہر موقع پر اوورسیز کو اہمیت دیتے ہیں ،کانفرنس کے اختتام پر ملک کے استحکام کیلئے دعا کی گئی اور پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے گئے۔