• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شکارپور، کچے کے علاقے میں دو گروپوں میں تصادم، 3 افراد ہلاک

شکارپور(این این آئی)شکارپور کے کچے کے علاقے میں بڈانی جتوئی قبیلے کے دو گروپوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں3افراد ہلاک اور 3زخمی ہو گئے۔پولیس ذرائع کے مطابق نور حسن بڈانی اور عبدالحق بڈانی گروپ کے درمیان گزشتہ 15سال سے خون کا تنازع چل رہا تھا جو اس تصادم کی بنیادی وجہ بنا۔عبدالحق بڈانی گروپ کے مسلح افراد نے نور حسن بڈانی کی اوطاق پر حملہ کیا اور فائرنگ کر کے نور حسن بڈانی اور وریل بڈانی سمیت اوطاق پر موجود ایک مہمان سبحان تیغانی کو ہلاک کر دیا جبکہ 3دیگر افراد زخمی ہو گئے۔ حملہ آور گروپ فائرنگ کرتا ہوا موقع سے فرار ہو گیا۔پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والے نور حسن بڈانی کے خلاف 4 مقدمات درج ہیں، حملے میں جدید اور خودکار ہتھیاروں کا استعمال کیا گیا، شدید فائرنگ کے باعث علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

ملک بھر سے سے مزید