کراچی (نیوز ڈیسک)سندھ بوائے اسکاؤٹس ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام ہونے والی شہید بینظیر بھٹوگرل اسکاؤٹس جمبوموٹ کا افتتاح ہوگیا ،افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی سندھ پریزنرز ویلفیئر کمیٹی کے چیئرمین اور سندھ بوائے اسکاؤٹس ایسوسی ایشن کے چیف پیٹرن محمد صدیق میمن تھے ۔واضح رہے کہ یہ موٹ27تا31دسمبر تک گلستان اسکاؤٹس ٹریننگ سینٹر پر جاری ہے،ٹیبلوز پیش کرنے والی گرل اسکاؤٹس گروپ کو نقد انعام دینے کا اعلان ۔اس موقع پر مہمان خصوصی محمد صدیق مین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہید بینظیر بھٹو گرل اسکاؤٹس جمبوموٹ کا میلہ سجانے پر صوبائی اسکاؤٹس سیکریٹری سید اختر میر اور انکی ٹیم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں ، سندھ بوائے اسکاؤٹس ایسوسی ایشن کی طرح پاکستان بھر میں اس طرح کی تقریبات کا انعقاد ہونا چاہئے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ اسکاؤٹ تحریک سندھ میں اسکاؤٹنگ کی سرگرمیوں کے فروغ میں پیش پیش ہے جس کی سرپرستی گورنر و چیف اسکاؤٹس سندھ محمد کامران خان ٹیسوری ، وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ اور حکومت سندھ ہمیشہ حاصل رہی ہے ۔مہمان خصوصی نے افتتاحی تقریب کے دوران ٹیبلوز پیش کرنے والی گرل اسکاؤٹس گروپ کو نقد انعام دینے کا اعلان کیا ۔اس موقع پر انہیں صوبائی اسکاؤٹس سیکریٹری سید اختر میر نے سندھ اسکاؤٹ ایوارڈ پیش کیا ۔استقبالیہ کلمات ادا کرتے ہوئے موٹ کوآرڈی نیٹر ڈاکٹر کنزیٰ کنول کا کہنا تھا کہا کہ اس گرلز جمبوموٹ میں بھی پنجاب اور پی آئی اے شریک ہے جبکہ سندھ کے میر پور خاص ، حیدر آباد ، سکھر اور کراچی ڈویژن کی 300سے زائد گرلز اسکاؤٹ شریک ہیں اور ان شرکاء کیلئے ہم نے ریڈی فار لائف اسکلز ڈیولپمنٹ ،کیمونٹی ڈیولپمنٹ اور شہر کے ساحل کا سفرشہیدبینظیر بھٹو گرل اسکاؤٹس جمبوموٹ میںسندھ اور دیگر صوبوں سے گرل اسکاؤٹس شریک ہیں جبکہ شرکاء موٹ میں فاطمہ جناح سب کیمپ، رعنا لیاقت علی سب کیمپ اور نصرت ہارون سب کیمپوں میں رکھا گیا ہے،موٹ کا مرکزی خیال زندگی کیلئے تیار ہے۔افتتاحی تقریب میں عمر کوٹ اور کراچی اوپن ڈسٹرکٹ کی گرل اسکاؤٹس نے ٹیبلوز پیش کئے جبکہ دیگر گرل اسکاؤٹس نے واک پاسٹ کا مظاہرہ کیا جبکہ مہمان خصوصی نے موٹ پرچم لہرا کر موٹ کے افتتاح کا اعلان کیا ۔ تقریب میں ڈپٹی جمبوموٹ چیفس محمد حسین مرزا ، صوبائی و موٹ سیکریٹری سید اختر میر،رضا محمد شیخ ،موٹ ایڈوائزرز سید حبیب الدین ، محمد صادق جعفری ، موٹ کیمپ چیف ظفر سلطانہ ، سید اختر میرکی اہلیہ اور دیگر موجود تھیں ۔