لاہور(جنرل رپورٹر)سابق وزیراعظم و پاکستان مسلم لیگ(ن) کے صدر محمد نواز شریف کے پوتے اورحسین نواز کے صاحبزادے زید حسین نواز کی دعوت ولیمہ کی تقریب آج ( اتوار)کو جاتی امراء میں ہوگی،جاتی امراء میں منعقدتقریب میں پاکستان کے علاوہ دنیا کے دیگر ممالک سے بھی مہمان شریک ہونگے،زید حسین کی بارات میں نواز شریف ، وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف ، حمزہ شہباز شریف ، سمیت دیگر اہل خانہ اور عزیز و اقارب کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی جبکہ آج ولیمے کی تقریب میں پاکستان کے علاوہ دنیا کے دیگر ممالک سے بھی مہمان شریک ہوں گے ۔ بتایا گیاہے کہ ولیمے کی تقریب کے لئے تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں ، نواز شریف کی رہائشگاہ کو انتہائی خوبصورتی سے سجایا گیا ہے جبکہ سکیورٹی کے بھی فول پروف انتظامات کئے گئے ہیں۔