• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

2023 کے یونان کشتی حادثے کے حوالے سے FIA کے 38 افسران و عملہ پیر کو DG کے سامنے پیش ہوگا

کراچی (اسد ابن حسن) گزشتہ برس یونان کشتی سانحے میں 286پاکستانی ہلاک ہوئے تھے اور اس حوالے سے سابق ڈائریکٹر احسان صادق کی انکوائری رپورٹ کے بعد 38 امیگریشن افسران کی محکمہ جاتی کاروائی ہوئی تھی اور ان کو میجر پنشمنٹ دینے کی سفارش کی گئی تھی جس کے بعد ڈائریکٹر جنرل نے ان افسران کو نوکری برخاستگی کے حتمی شوکاز نوٹسز اور ساتھ ہی ذاتی سنوائی کا موقع دینے کا بھی فیصلہ کیا جس کے بعد مزکورہ 38 ملازمین پیر کے دن 11 بجے ڈی جی کے سامنے پیش ہوں گے۔جو ملازمین پیش ہوں گے ان کا تعلق کراچی، ملتان، فیصل آباد اور گجرانوالہ سے ہے۔ لاہور، پشاور کوئٹہ اور کوئٹہ کا عملہ غالباً بعد میں پیش ہوگا۔ کراچی سے 14 افسران ہیں جن میں سے بیشتر خواتین ہیں۔ کراچی امیگریشن سے تعلق رکھنے والوں میں انسپیکٹرز نازش سحر، شائستہ امداد، نادیہ پروین، ارم یاسر، صبا جعفری، شگفتہ اکبر، عرفان احمد میمن، ابراہیم خان، سب انسپیکٹرز اسلم راجپر، احمر حسین، شبیہ حیدر، ہدایت اللہ اور آفاق احمد شامل ہیں۔ گجرانوالہ سے سب انسپیکٹر سلیمان لیاقت، نواز خان، احسان رضا، محمد عمر اور محمد شمیم۔ ملتان سے سب انسپیکٹرز حنا سحرش، شہباز الحسن، ابوبکر، زاہد اقبال، آصف خان، محمد آصف، دانیال افضل، فہد اعوان، محمد رضوان، عابد حسین، وسیم قیصر، محمد شریف، پرویز اختر اور طلحہ تنویر۔ فیصل آباد سے ساجد اسماعیل، کشور بخاری، اطہر علی، شعیب محمد، یوسف علی اور رب نواز شامل ہیں۔
ملک بھر سے سے مزید