کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان مسلم لیگ فنکشنل سندھ کے سیکریٹری جنرل اور جی ڈی اے کے سیکریٹری اطلاعات سردار عبدالرحیم نے کہا ہے کہ سال 2024سندھ اور سندھ کے عوام کے لیے ارساُ ایکٹ ترامیم اور دریائے سندھ پر نئی کینال بنانے کی آصف علی زرداری کی جانب سے منظوری اور صنعت بند اور بیروزگاری کی سبب بھوک افلاس اور بدحالی سے خودکشیاں اور مہنگائی کی وجہ سے لوگ اپنے معصوم لخت جگروں کو بیچنے والے سانحات اور حکمرانوں کی نااہلی اور کرپشن کے باعث عذاب سے کم نہیں تھا، امید ہے کہ 2025 کا سال حکمرانوں سے نجات کا سال ثابت ہو ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے بیان میں کیا سردار عبدالرحیم نے مزید کہا کہ 15 سالوں کی طرح 2024ع کا سال بھی کرپشن کے نظر رہا سندھ کے عوام کی فلاح و بہبود کے لیے بجیٹ میں رکھے گئے اربوں روپے کرپشن کے نظر ہوگئے اور عوام کو پینے کا صاف پانی ، صحت کی سہولیات ، تعلیم ، امن و امان سمیت کوئی بھی بنیادی سہولیات میسر نہیں رہی اور زراعت کا شعبہ پورا پانی نہ ملنے کی وجہ سے کسان اور کاشتکار تباہ و برباد ہو گئے انہوں نے کہا کہ ہر سال کی طرح گزشتہ برس بھی کروڑوں روپئے کی گندم ہڑپ کرلی ، سندھ میں نوکریوں اور سرکاری ملازمین کا تبادلے کا اتوار بازار لگا رہا۔