• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لیپ ٹاپ کی جگہ خالی کارٹن امریکا بھیجنے کا الزام، حکومت سے جواب طلب

کراچی (این این آئی)سپریم کورٹ کراچی رجسٹری نے لیپ ٹاپ کی جگہ خالی کارٹن امریکا بھیجنے کے الزام میں وفاقی حکومت دیگر متعلقہ حکام سے جواب طلب کر لیا۔سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں پاکستان پوسٹ آفس کے ملازم کی برطرفی کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔ڈپٹی اٹارنی جنرل نے کہا کہ درخواست گزار نے فراڈ کیا اس لیے بر طرف کیا گیا ہے، درخواست گزار نے جرم کا اعتراف بھی کر لیا اور رقم بھی ادا کر دی، ملازم نے 43 سال کی سروس کی اسکا بہت نقصان ہو گا۔درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ منظور مغل انٹرنیشنل میلنگ کے انچارج تھے۔ڈپٹی اٹارنی جنرل نے کہا کہ کراچی کے شہری نے لیپ ٹاپ امریکا بھیجے تھے، منظور مغل نے 40 دن تک لیپ ٹاپ امریکا نہیں بھیجے، 40 دن بعد لیپ ٹاپ اپنے پاس رکھ لیے اور خالی کارٹن امریکا بھیج دیے۔ڈپٹی اٹارنی جنرل نے کہا کہ انکوائری سامنے آنے پر ملازم نے اعتراف کیا اور لیپ ٹاپ کی رقم ادا کر دی۔

ملک بھر سے سے مزید