• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قومی ایئرلائن کا ایک اور طیارہ آپریشنل ہوکر فضائی بیڑے میں شامل

کراچی(این این آئی) قومی ایئرلائن کا لمبے عرصے سے عارضی طور پر گرائونڈ ایک اور طیارہ آپریشنل ہو کر فضائی بیڑے میں شامل ہوگیا۔ ترجمان پی آئی اے کے مطابق قومی ایئرلائن کے آپریشنل بیڑے میں اضافے کا عمل جاری ہے، پی آئی اے کا ایک اور لانگ گرائونڈ اے ٹی آر ساختہ طیارہ آپریشنل ہوگیا، اے ٹی آر طیارے کی شمولیت سے پی آئی اے کے گلگت، سکھر، تربت اور گوادر کی پروازوں کو تقویت ملے گی۔واضح رہے کہ 22 دسمبر کو پی آئی اے کے فضائی بیڑے میں ایک ایئربس 320ساختہ طیارہ شامل کیا چکا ہے، سی ای او پی آئی اے کے مطابق پی آئی اے انتظامیہ شیڈول کی ریگولیرٹی کو یقینی بنانے کے لیے کوشاں ہے، پی آئی اے کی آن ٹائم پرفارمنس کا حدف 90 فیصد مقرر کیا گیا ہے جو روزانہ کی بنیاد پر کامیاب ہورہا ہے
ملک بھر سے سے مزید