• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دوسری شادی کرنے پر بیوی نے شوہر اور اپنی گردن پر بلیڈ پھیر دیا

کراچی(اسٹاف رپورٹر)دوسری شادی کرنے پر بیوی نے شوہر اور اپنی گردن پر بلیڈ پھیر دیا جس سے دونوں شدید زخمی ہوگئے،تفصیلات کے مطابق بلوچ کالونی کالونی تھانہ کی حدود منظور کالونی گجر چوک کے قریب گھر کے اندر سمیرا نامی خاتون نے اپنے شوہر رافع کی گردن پر بلیڈ پھیر دیا اور اس کے بعد خودکشی کی نیت سے اپنی گردن پر بھی بلیڈپھیرا۔ پولیس کاکہناہےکہ شوہر نے دوسری شادی کرلی تھی جس پر دونوں کے درمیان جھگڑا ہو ا سمیرا نے اپنے شوہر کو جان سے مارنے کےلیے اس پر بلیڈ سے حملہ کیا جس سے گردن پر گہرے زخم آئے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچی اور دونوں کو طبی امداد کے لیے جناح اسپتال منتقل کیا۔دونوں کے درمیان دوسری شادی کے مسئلے پر اس سے قبل بھی جھگڑے ہوچکے تھے اور دونوں لڑتے جھگڑتے تھے تاہم پولیس واقعے کی مزید تحقیقات کر رہی ہے۔
اہم خبریں سے مزید