• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دبئی جانیوالے مسافر کے بیگ کے خفیہ خانوں سے 550 گرام آئس ہیروئن برآمد

کراچی( افضل ندیم ڈوگر )ایئرپورٹ سیکورٹی فورس کے عملے نے فیصل آباد ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے دبئی جانے کیلئے پہنچے مسافر کے بیگ کے خفیہ خانوں سے 550گرام آئس ہیروئن برآمد کر لی۔ حکام کے مطابق مسافر محمد ابو بکر دبئی کی پرواز پر سفر کیلئے فیصل آباد ایئرپورٹ پہنچا تھا۔ چیکنگ کے دوران اے ایس ایف کے ماہر عملے نے دستی بیگ کو مشکوک قرار دیا۔ بیگ کی مہارت سے تلاشی کے دوران خفیہ خانوں سے 550 گرام آئس ہیروئن برآمد ہوئی۔ ملزم کو مزید قانونی کاروائی کیلئے برآمد منشیات کے ساتھ اے این ایف کے حوالے کردیا گیا۔
اہم خبریں سے مزید