ملتان ( سٹاف رپورٹر) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے چیئرمین علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی اپیل پر جنوبی پنجاب میں دھرنے جاری ہیں، ان دھرنوں سے خطاب کرتے ہوئے علامہ اقتدار حسین نقوی ، علامہ کاشف ظہور ، علامہ طاہر عباس نقوی ، علامہ سلمان ، فخر نسیم صدیقی ، مزمل حسین ، سید سکندر شاہ ، سید انعام زیدی ، سید اظہر عباس ، سید شفقت کاظمی ، ساجد حسین گشگوری ، ڈاکٹر نوید ، غلام اصغر تقی اور دیگر مقررین نے کہا کہ حکومت پارہ چنار کے راستے کھلوائے، 7 لاکھ افراد بنیادی ضروریات غذائی اجناس اور ادویات تک سے محروم ہیں ۔