• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مختلف واقعات میں دو افراد زخمی، ملزمان فرار

ملتان( سٹاف رپورٹر ) مختلف واقعات میں دو نوجوان زخمی، تفصیل کے مطابق رانا شکیل احمد چک5ٹی شمالی میں اپنے کزن رانا عدیل کے ساتھ موجود تھا کہ دونوں میں کسی بات پر تلخ کلامی ہوگئی جو جھگڑے میں بدل گئی، جھگڑے کے دوران عدیل نے فائرنگ کردی اور گولیاں لگنے سے رانا شکیل زخمی ہو گیا جب کہ ملزم فرار ہو گیا، دوسری جانب سٹی جلالپور کے علاقے میں غلام عباس ڈیوٹی سے فارغ ہوکر گھر جارہاتھا کہ موضع شجاعت پور کے قریب چار ڈاکوئوں نے اس سے 20ہزار روپے اور موبائل فون چھین لیا، اس دوران مزاحمت اور شور شرابہ کرنے پر ایک ڈاکو نے اسے خنجر کے وار کرکے زخمی کردیا اور ملزمان اسلحہ لہراتے ہوئے فرار ہوگئے، زخمی کو ریسکیو1122نے علاج معالجہ کیلئے ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کیا، پولیس نے اطلاع پر فرار ڈاکووں کیخلاف کارروائی شروع کردی۔
ملتان سے مزید