• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کے پہلے مکمل واٹر پروف سمارٹ فون کا افتتاح

کراچی (نیوز ڈیسک) ریئل می نے گزشتہ برسوں کے دوران پاکستان میں 50 ارب روپے سے زائد کی سرمایہ کاری کی، ان خیالات کا اظہار گزشتہ دنوں ریئل می کی ترجمان اسما حیات نے پاکستان کے پہلے مکمل واٹر پروف سمارٹ فون سی 75کی افتتاحی تقریب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، نجی ہوٹل میں منعقدہ تقریب میں ان کا کہنا تھاکہ ریئل می اپنے آپریشنز کی مزید توسیع کے لیے پاکستان میں سرمایہ کاری جاری رکھے گا، اس وقت پاکستان میں ریئل می کا اسٹاف 400ہے اور نئی سرمایہ کاری کے بعد مزید لوگوں کو روزگار کے مواقع ملیں گے جب کہ نئے اسمارٹ فون سی 75 کے بارے میں بتاتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ نیا ماڈل جدید سکیورٹی فیچرز کا حامل ہے، اسے توڑا نہیں جا سکتا اور پانی میں ڈوبنے کے باوجود یہ خراب نہیں ہوتا اور ان منفرد خصوصیات کی وجہ سے اس کی مانگ زیادہ ہے۔
ملتان سے مزید