• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہید کانسٹیبل کے اہلخانہ کیلئے 1کروڑ 35لاکھ کاگھر

لاہور(کرائم رپورٹرسے) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے رحیم یار خان کے شہید کانسٹیبل شفیق احمد کے اہل خانہ کو 1کروڑ 35 لاکھ روپے مالیت کا گھر دے دیا ہے۔ شہید کے اہلخانہ کو انکی پسند کے مطابق رفیع قمر روڈ بہاولپور میں گھر خرید کر فراہم کیا گیا۔کانسٹیبل شفیق احمد نے جون میں ڈاکوؤں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں جام شہادت نوش کیا۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کانسٹیبل شفیق احمد شہید کی لازوال قربانی کو بھرپور خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ کانسٹیبل شفیق احمد نے اپنی جان کی پرواہ کئے بغیر فرائض کی ادائیگی کے دوران جام شہادت نوش کیا۔
لاہور سے مزید