• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈی سی کی کھلی کچہری ،شہباز شریف ٹی ایچ کیوہسپتال کابھی دورہ

لاہور(خصوصی رپورٹر) ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا نے کھلی کچہری میں مسائل سنے ،انہوں نے ریونیو سے متعلق تمام تر زیر التواء کیسز کو جلد حل کرنے کی ہدایات کیں ،مزید برآں بیدیاں روڈ، عسکری الیون و اطراف کا دورہ کیا اور صفائی اقدامات کا جائزہ لیا ، ڈپٹی کمشنر نے شہباز شریف تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کا اچانک دورہ کیا۔