اوسلو (ناصر اکبر) دنیا بھر کی طرح ناروے کے دارلحکومت اوسلو میں سابق وزیراعظم پاکستان بینظیر بھٹو شہید کی برسی کی تقریب کا اہتمام پیپلزپارٹی ناروے نے کیا۔ اس خصوصی تقریب کی صدارت پی پی پی ناروے کے صدر چوہدری جہانگیر نواز نے کی جبکہ مہمان خصوصی سینئرہنما میاں محمد اسلام تھے۔تقریب کا آغازمولانا مفتی زبیر تبسم نے تلاوت کلام پاک سے کیا۔ جبکہ سینئرنائب صدر چوہدری اسمائیل سرور بھٹیاں نے نعت رسول مقبول پیش کی اور کہا کہ پیپلزپارٹی مضبوط ملکی دفاع کی ضامن ہے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نارویجن کنزرویٹو پارٹی کے رہنما اور سٹی کونسل کے رکن طلعت حسین بٹ نے بینظیر بھٹو شہید کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے وزٹنگ کارڈ بھی حاضرین کو دکھایا جس پر بینظیر بھٹو شہید نے آٹوگراف دیئے تھےاوسلو سٹی کونسل کے رکن اور معروف سیاست دان عامر جاوید شیخ نے حاضرین کے ساتھ بینظیر بھٹو شہید سے ملاقاتوں کی یادیں شیئر کیں ۔ادبی تنظیم دریچہ کے صدر ڈاکٹر سید ندیم حسین نے اپنی نوجوانی میں پیپلز پارٹی کے ساتھ نظریاتی کمٹمنٹ کا زکر کیا اور کہا کہ بینظیر بھٹو شہید پاکستان کے مسائل کو سمجھنے اور ان پر کھل کر موقف بیان کرنے والی مدبر اور سنجیدہ سیاست دان تھیں۔ انہوں نے سیاسی استحکام کیلئے میثاق جمہوریت کو ایک بہترین ڈاکومنٹ قرار دیادوران اجلاس برطانیہ سے پاکستان پیپلزپارٹی یورپ کے سینئر نائب صدر ابرار میر نے لائیو خطاب کرتے ہوئے بینظیر بھٹو شہید کو زبردست خراج عقیدت پیش کیااور یاد دلایا کہ پاکستان میں مارشل لاز کے ادوار میں اورسیز پاکستانیوں اور پیپلزپارٹی کے اراکین نے جمہوریت کی بحالی کے لئےمثالی کردار ادا کیا ہے۔انہوں نے پیپلزپارٹی ناروے کو کامیاب پروگرام کرانے پر مبارکباد بھی دی ٹی وی اور تھیٹر کے معروف فنکار ڈائریکٹرٹونی عثمان نے کہا کہ پاکستان میں جمہوریت کے لئے آمریت کے خلاف بھٹو خاندان اور پیپلزپارٹی کی راہنماؤں اور ورکرز کی قربانیاں مثالی ہیں معروف دانشور سینئر ر ہنمامتحدہ محاذ آزادی ارشد بٹ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بینظیر بھٹو شہید پاکستان کے بہتر مستقبل کی امید تھیں اور ان کی مقبولیت پاکستان کے چاروں صوبوں میں تھی۔ ارشد بٹ نے کہا کہ صوبہ سندھ کی حکومت کی کارکردگی دوسرے صوبوں سے بہت بہترہے مگر پیپلزپارٹی کا سوشل میڈیا کمزور ہے اور وہ پارٹی کی بہترین کاموں کو ھائی لائیٹ کرنے میں ناکام ہے۔ اس پر توجہ دینے کی اشد ضرورت ہے۔ اجلاس میں شرکت کرنے والوں پارٹی اراکین کے علاوہ سماجی اور سیاسی شخصیات کی کثیر تعداد تھی پیپلزپارٹی ناروے کے سینئررہنماؤں محمد الیاس کھوکھر نائب صدر چودھری محمد اشرف چوہدری ظفر نواز حقیقہ بابر بٹ رفیع اللہ چوہدری افضل پسوال قمر پسوال جاوید پسوال شیخ جنید طارق چوہدری نزر خان نے خصوصی طور تقریب میں شرکت کی تقریب کی نظامت کے فرائض پیپلزپارٹی ناروے کے جنرل سیکرٹری اصغر شاھد نے ادا کئے۔