کراچی( اسٹاف رپورٹر )پاکستان بازار پولیس نے ہوائی فائرنگ کرنے والے 3 ملزمان کو اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا۔پولیس کے مطابق ملزمان سیکٹر 16 میں شادی کی تقریب کے دوران ہوائی فائرنگ جیسے جان لیوا جرم کا ارتکاب کررہے تھے۔ گرفتار ملزمان میں سید زبیر ولد عبدالہادی، شاہ ضمیر ولد اقبال اور ذیشان ولد فیض شامل ہیں۔ ملزمان سے ہوائی فائرنگ میں استعمال ہونے والے دو پستول بمعہ ایمونیشن، موبائل فونز اور نقد رقم برآمد ہوئی۔گرفتار ملزمان کے زیر استعمال منی پجارو نمبر BD-5402 کو بھی قبضہ پولیس میں لے لیاگیا ہے۔ ملزمان کے خلاف ضابطے کے تحت مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔
شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید