• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غیرلائسنس یافتہ ڈرائیورز کیخلاف سخت کارروائی کی جائے، آئی جی سندھ

کراچی(اسٹاف رپورٹر) آئی جی سندھ نے کہا ہےکہ سڑکوں پر ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے غیرلائسنس یافتہ ڈرائیورز کیخلاف سخت کارروائی اور گاڑی فوری طور پر تحویل میں لی جائے،ٹریفک پولیس سڑکوں پر جنرل چیکنگ سے اجتناب کرے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے ٹریفک قوانین کے نفاذ/ عملدرآمد کے حوالے سےمنعقد اجلاس میں افسران کو ہدایات دیتے ہوئے کیا ،آئی جی سندھ نے مزید کہاہےکہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے ڈرائیورز پر نظر رکھیں اور انہیں روکیں ، شہری کو پہلے سلام کریں اور پھر ڈرائیونگ لائسنس طلب کریں،قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے لائسنس یافتہ ڈرائیورز کو جرمانہ جبکہ غیر لائسنس یافتہ ڈرائیورز کی گاڑی موقع پر تحویل میں لے لیں،ٹریفک عملہ عوام کے ساتھ شائستگی اور خوش اسلوبی سے پیش آئے،ٹریفک حادثات کی تحقیقات سے حادثات کی ظاہری وجوہات کو روکا جاسکتا ہے ،ٹریفک افسران روزانہ کی بنیادپر ٹریفک کی روانی اور حادثات کی نگرانی کریں،یکم جنوری سے غیر لائسنس یافتہ اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کا باقاعدہ آغاز کیا جائیگا۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید