اسلام آباد (نامہ نگار) خواتین کو کام کی جگہ پر ہراسگی سے تحفظ فراہم کرنے کے لئے وفاقی محتسب (فوسپاہ) فوزیہ وقار نے کام کی جگہ پر ہراسگی کے خلاف سخت اقدام کرتے ہوئے نیشنل انشورنس کمپنی لمیٹڈ (این آئی سی ایل) کے ملازم زبیر سومرو کو تحفظ برائے خواتین ہراسگی ایکٹ 2010کی شق 4(4)(ii)(d) کے تحت ملازمت سے برطرف کرنے کا حکم دیا ہے۔ یہ شکایت این آئی سی ایل کی ایک ملازمہ نے درج کرائی تھی، جنہوں نے الزام لگایا تھا کہ ملزم نے ان کو ہراساں کیا اور ان سے فون پر بدتمیزی کی اور گالم گلوچ دی تھیں۔ مکمل انکوائری کے بعد وفاقی محتسب نے قانون کے تحت سزا سناتے ہوئے ملزم کو ملازمت سے برطرف کرنے کا حکم دیا۔ اس کے علاوہ این آئی سی ایل نے زبیر سومرو کو ان کی ملازمت سے برطرف کر دیا ہے۔