• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گلستان جوہر‘ فلیٹ کا حصہ گرنے سے 2 افراد زخمی

کراچی(اسٹاف رپورٹر)گلستان جوہر میزان بینک کے قریب فلیٹ کا ایک حصہ گرنے سے2افراد زخمی ہوگئے‘شاہراہ فیصل تھانہ کی حدود گلستان جوہر بلاک 19میں جو ہر موڑ کے قریب واقع فرحان پیراڈائز کی پہلی منزل کا چھجا گرگیا جس کے باعث خوف و ہراس پھیل گیا‘پولیس کے مطابق واقعہ مذکورہ اپارٹمنٹ کے فلیٹ نمبر A16میں پیش آیا، فلیٹ کے نیچے دکانیں اور بینک موجود ہے، حادثہ کے وقت دکانیں بند تھی جبکہ بینک کا عملہ اندر محصور ہوگیا،حادثہ کے نتیجے میں بینک کے سکیورٹی گارڈ سمیت 2 افراد زخمی ہوگئے جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا ۔
ملک بھر سے سے مزید