کراچی (بابر علی اعوان /اسٹاف رپورٹر) عباسی شہید اسپتال میں ایک سال کے دوران 4لاکھ سے زائد مریضوں نے صحت کی سہولیات حاصل کیں، 5ہزار آپریشن ہوئے، 1193بچوں کی ولادت، 1181دوران علاج انتقال کر گئے، اسپتال کےمیڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر جاوید اقبال نے بتایا کہ فنڈز میں اضافہ عملے کی کمی دور کی جائے۔ انہوں نے بتایا کہ اسپتال کے شعبہ حادثات میں 1لاکھ 77ہزار مریضوں کو لایا گیا ، او پی ڈی میں 2لاکھ 33ہزار افراد اپنے معائنے کےلئے آئے ، 21ہزار مریضوں کو داخل کیا گیا ،5ہزار سے زائد آپریشن کیے گئے جبکہ 1193بچوں کی ولادت ہوئی، اسپتال کے شعبہ حادثات میں 252افراداور مختلف شعبہ جات میں 929افراد دوران علاج انتقال کر گئے جبکہ 3375کو مردہ حالت میں لایا گیا ۔ عباسی شہید اسپتال سے حاصل اعدادوشمار کے مطابق جنوری تا دسمبر 2024اسپتال میں 4لاکھ 11ہزار 458افراد نے صحت کی سہولیات حاصل کیں، 21ہزار 553مریضوں کو داخل کیا گیا ، 5ہزار 201آپریشن کیے گئے، 579سی سیکشن اور 614نارمل ڈیلیوریز ہوئیں ،دوران علاج 1ہزار 181افراد انتقال کر گئے۔ 2ہزار 257افراد کو سک گزیدگی کی ویکسین لگائی گئی، 975افراد کو ڈائیلیسس کی سہولت جبکہ 5815کو فزیو تھراپی کی سہولت دی گئی ۔