• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی سفیر کی وزیر خزانہ سے ملاقات، آئی ایم ایف پروگرام پر گفتگو

اسلام آباد(نمائندہ جنگ)وزیر خزانہ و محصولات سینیٹر محمد اورنگزیب سے امریکا کے سفیر ڈونلڈ بلوم ،چین میں پاکستان کے سفیرخلیل ہاشمی اوراسٹیٹ بینک کے گورنر جمیل احمدنے ملاقاتیں کیں اور مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا،امریکی سفیرڈونلڈ بلوم کی الوداعی ملاقات میں فریقین نے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا،وزیر خزانہ نےسفیر کو پاکستان کی اقتصادی صورتحال سے آگاہ کیا اور حکومت کے اصلاحاتی ایجنڈے پر روشنی ڈالی وزیر خزانہ نے امریکا کا شکریہ ادا کیا جس نے پاکستان کی طرف سے آئی ایم ایف کیساتھ ایس بی اے معاہدے اور توسیع فنڈ سہولت معاہدے کو حتمی شکل دینے میں اہم کردار ادا کیا انہوں نےکہا کہ امریکا پاکستان کا سب سے بڑا تجارتی شراکت دار اور پاکستانی مصنوعات و خدمات کیلئے اہم منڈی ہے امریکا کیساتھ ڈیجیٹل برآمدات کی مزید وسعت کیلئے اہم امکانات موجود ہیں چین میں پاکستانی سفیر سے ملاقات میں وزیر خزانہ نے پاکستان کی اقتصادی صورتحال میں اہم پیشرفت خصوصاً کاروباری برادری اور سرمایہ کاروں کے بڑھتے اعتماد پر روشنی ڈالی۔
اہم خبریں سے مزید