• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہر میں رات گئے فائرنگ، خاتون سمیت 2 افراد جاں بحق

کراچی( اسٹاف رپورٹر )شہر میں رات گئے فائرنگ کے واقعات میں خاتون سمیت 2افراد جاں بحق ہو گئے۔تفصیلات کے مطابق شاہ لطیف ٹاؤن تھانے کی حدود سیکٹر 30اے میں منگل کی شب فائرنگ کے واقعہ میں خاتون جاں بحق ہو گئی مقتولہ کی لاش کو جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔ایس ایچ او ارشد اعوان کے مطابق ابتدائی اطلاعات کے مطابق دو موٹر سائیکلوں پر سوار چار مسلح ملزمان نے گلی میں خاتون پر فائرنگ کی اور فرار ہو گئے۔خاتون کو چار گولیاں گی ہیں۔انہوں نے بتایا کہ خاتون کی عمر 35 برس کے قریب ہے تاہم خاتون کی شناخت فوری طور پر نہیں ہو سکی ہے۔مبینہ ٹاؤن تھانے کی حدود اسکیم 33 گلزار ہجری بلاک 2 میں واقع الحرا کارنر نامی اپارٹمنٹ میں فائرنگ کے واقعہ میں 35 سالہ شخص سہیل ولد محمد فاروق جاں بحق ہو گیا جس کی لاش کو جناح اسپتال منتقل کیا گیا ۔
اہم خبریں سے مزید