کراچی ( اسٹاف رپورٹر)پاکستان اسٹاک ایکسچینج،سال کے آخری روز اتار چڑھاو کے بعد منفی رحجان، کے ایس ای100انڈیکس میں132پوائنٹس کی کمی،50.53فیصد کمپنیوں کے شیئرز کی قیمت بڑھ گئی، سرمایہ کاری مالیت 62ارب 92کروڑ 48لاکھ روپے گھٹ گئی،کاروباری حجم 16.79فیصد زیادہ رہا، تفصیلات کے مطابق2024کے آخری روز مارکیٹ میں ٹریدنگ کے آغاز پر زبردست تیزی دیکھنے میں آئی اور چند اہم سیکٹرز میں خریداری سے 100انڈیکس 1442 پوائنٹس کے اضافے سے ایک لاکھ 16ہزار پوائنٹس کی حد بھی عبور کر گیا تاہم دوپہر کے وقت منافع کی خاطر فروخت کا دباو بڑھ گیا ۔