• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈالر سستا، سونا چاندی کی قیمت برقرار

کراچی (اسٹاف رپورٹر) مقامی مارکیٹوں میں ڈالر کی قدر میں کمی اور سونے اور چاندی کی قیمتیں برقرار رہیں، تفصیلات کے مطابق منگل کو روپے کے مقابلے پر انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت خرید 278.40روپے پر برقرار رہی اور قیمت فروخت 2پیسے کی کمی سے 278.55 روپے سے کم ہو کر 278.53روپے ہو گئی ہے، دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید 14پیسے کی کمی سے 277.89روپے سے کم ہو کر 277.75روپے ہو گئی لیکن قیمت فروخت 5پیسے کے اضافے سے 279.54روپے سے بڑھ کر 279.59 روپے ہو گئی۔ادھر مقامی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت 2 لاکھ 72 ہزار 600روپے فی تولہ اور 10گرام سونے کی قیمت 2 لاکھ 33ہزار 712روپے پر برقرار رہی ۔
اہم خبریں سے مزید