لندن (نمائندہ جنگ) پاکستان اوورسیز فاؤنڈیشن کے چیئرمین سید قمر رضا اور سابق کمشنر اوورسیز پاکستانی پنجاب افضال بھٹی نے نئے سال کی آمد پر پیغام میں کہا کہ 2025نئی محبتوں اور نئی امیدوں کے ساتھ طلوع ہو ا ہے ،ہمیں نئے جذبے کے تحت اپنے ملک کو خوشحالی کی طرف راغب کرنے کیلئے متحد ہو کر حکومت پاکستان کے ساتھ مل کر جدوجہد کرنا ہو گی۔ نئے سال کی آمد پر ہمیں یہ سوچنا ہو گا کہ کیا کھویا اور کیا پایا اگر ہم گزرے سال کی کارگزاری کو سامنے رکھتے ہوئے اپنی آئندہ کی حکمت عملی بنائیں گے تو یہ یقینا ہمارے لیے مفید ثابت ہو گی۔ اوورسیز فاؤنڈیشن اوورسیز پاکستانیوں کی ملکیت ہے ،انھیں ہی اس سے مستفید ہونا ہے اور ہم اوورسیز کیلئے ہی کام کر رہے ہیں۔ 2025 میں اوورسیز پاکستانیوں کو بڑی خوشخبریاں ملیں گی، ان کے مسائل حل ہوں گے ،موجودہ حکومت اوورسیز کے مسائل حل کرنے میں انتہائی مخلص ہے جس کے لیے اوورسیز فاؤنڈیشن کو مزید طاقتور اور مضبوط بنایا جا رہا ہے نیا سال نئی خوشیاں لائے گا، اوورسیز ثابت قدم رہیں اور حکومت کا ساتھ دیں۔