• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سفاتخانہ پاکستان کے آصف حمید کی جانب سے استقبالیہ کا انعقاد

اوسلو (نمائندہ جنگ) سفارت خانہ پاکستان ناروے کےویلفیئر کمیونٹی قونصلر آصف حمید نے صحافیوں کے اعزاز میں استقبالیہ کا اہتمام کیا۔ اس موقع پر آصف حمید نے بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح کی سالگرہ کا کیک بھی صحافیوں کے ہمراہ کاٹا اور دیار غیر میں اوورسیز پاکستانیوں کو درپیش مشکلات اور پاکستان کے امیج کے حوالے سےمیڈیا کوریج کوسراہا۔ آصف حمید نے کہا کہ ناروے میں موجود اوورسیز پاکستانیوں نے محنت اور لگن سے کام کرکے یہ دکھایا کہ پاکستانی محنتی قوم ہے جس کا اعتراف نارویجن حکومت نے بھی کیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ ناروے کی تعمیروترقی میں پاکستانی کمیونٹی کا اہم کردار ہے، آصف حمید نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی خدمات کو پاکستان کا بڑا اثاثہ قرار دیا۔
یورپ سے سے مزید