• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محمد بن قاسم بلائنڈ سینٹر میں بریل کتب دینے کی تقریب

ملتان(سٹاف رپورٹر) کمشنر ملتان ڈویژن مریم خان نے کہا ہے کہ نابینا افراد بہت باصلاحیت ہیں، حکومت پنجاب کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ ان کی بھرپور حوصلہ افزائی کر رہی ہے اور اب ان کو کتابوں کی وجہ سے کوئی پریشانی نہیں ہوگی، ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز محمد بن قاسم بلائنڈ سینٹر میں بریل کتابیں دینے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا،اس موقع پر پاکستان ایسوسی ایشن آف دی بلائنڈ پنجاب کی صدر سعدیہ کرمانی نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ کے تعاون کرنے سے تمام کلاسز کی کتابوں کی کمی پوری ہو گئی ہے، بعد ازاں کمشنر نے نابینا افراد میں کتابیں تقسیم کیں اور آخر میں 2025ء کا کیک بھی کاٹا گیا۔
ملتان سے مزید