راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں شہری 13موٹرسائیکلوں ،طلائی زیورات ،موبائل فونز،نقدی اور دیگراشیاء سے محروم ہوگئے ۔8افراد سے جھپٹا مار کران کے موبائل چھین لئے گئے ۔ اسلام آباد کے شہری بھی 2گاڑیوں 5موٹرسائیکلوں ،موبائل فونز اور نقدی وغیرہ سے محروم ہوگئے۔تھانہ نیوٹاؤن کے علاقہ ڈھوک کھلو خان میں 4موٹرسائیکل سوار محمد کاشف سے موبائل اور14 ہزار روپے ،تھانہ نصیرآباد کے علاقہ نصیرآباد گلی نمبر 20میں3 نامعلوم ملزمان شہریار کی شاپ سے ڈیڑھ لاکھ روپے اور4 موبائل،تھانہ صدرواہ کے علاقہ باہتڑ موڑ کے قریب 2 نامعلوم ملزمان سجاد کے گھر سے موبائل، 5ہزار روپے ،تھانہ صدر بیرونی کے علاقہ گورکھپور میں کار میں سوار 4نامعلوم ملزمان اظہر حسین کاموٹر سائیکل چھین کر لے گئے ۔ وارداتیں اسلحہ کی نوک پر ہوئیں۔کمرشل مارکیٹ میں 2نامعلوم ملزمانفائزہ نبیل کا پرس چھین کرلے گئے جس میں 3موبائل، 7ہزارروپے اور کاغذات تھے،سیونتھ روڈ پر ہاسٹل کے کمرے سےرمشہ وغیرہ کے 3موبائل،بی بلاک سیٹلائٹ ٹاؤن میں محمد امین کے رہائشی کمرہ سے ائیر کنڈیشنر ،60ہزار روپے اورسونا مالیتی 4لاکھ روپے ،ریلوے سکیم 9میں ارشد محمود کے گھرکے تالے اور گرل توڑ کر 3لاکھ روپے اورسونا مالیتی 10لاکھ روپے،خیابان سرفرازمیں ریڈرزکیمبرج سکول سے 2 کیمرے ،ایل سی ڈی ، نیٹ ڈوائس ، لیپ ٹاپ ،یوپی ایس اوربیٹری مالیتی 2لاکھ روپے،مبارک لین میں محمد اقبال کی دکان کے تالے توڑ کر24ہزار روپے اور سامان مالیتی 80ہزار روپے چوری کرلیاگیا۔