راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)تھانہ روات کے علاقہ میں زیر تعمیر عمارت میں 2 مزدور دم گھٹنے سے جاں بحق ہوگئےجب کہ ایک مزدور کو تشویش ناک حالت میں ہسپتال منتقل کردیاگیا۔ ذرائع کے مطابق روات کے علاقہ میں 3 محنت کش کمرے میں کوئلے کی انگیٹھی جلا کر سوئے ہوئے تھے کہ آکسیجن کم ہونے پر دم گھٹنے سے دومزدور دم توڑ گئے۔جاں بحق ہونے والے مزدوروں کے نام محمد فیاض اور غلام شبیر بتائے جاتے ہیں جب کہ ہسپتال شفٹ کئے گئے مزدور کانام قمر ہے ۔