• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جڑواں شہروں سے شہری 4 گاڑیوں اور 28 موٹرسائیکلوں سے محروم

اسلام آباد (ایوب ناصر ،خصوصی نامہ نگار) راولپنڈی اسلام آباد میں ڈکیتی ، سرقہ باالجبر ،سٹریٹ کرائم ، نقب زنی اور چوری کی وارداتوں میں لاکھوں روپے کی نقدی زیورات اور دیگر قیمتی کے علاوہ 4 کاریں ، 28 موٹر سائیکل اور 20موبائل فونز سامان اڑا لے گئے، تین موٹر سائیکل ،8موبائل فونز اور لاکھوں کی نقدی اسلحہ کی نوک پر چھین لی گئی جبکہ 9 موبائل جھپٹا مار کر چھین لئے گئے ،کار چوری کے مقدمات تھانہ آر اے بازار ،تھانہ آبپارہ اور تھانہ سبزی منڈی میں درج کئے گئے، موٹر سائیکل چھیننے کے مقدمات تھانہ نصیر آباد ، تھانہ ہمک اور تھانہ ترنول میں درج ہوئے ،تھانہ پیر ودھائی کے علاقے میں امتیاز کے گھر سے 8 لاکھ روپے ، تھانہ گوجر خان میں جنید کے گھر سے 12 لاکھ روپے ، تھانہ مور گاہ کے علاقے میں شو روم سے 10لاکھ روپے اور ریس کورس کے علاقے میں نیاز کے گھر سے 5 لاکھ روپے چوری کر لئے گئے ۔
اسلام آباد سے مزید