اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) راجہ بازار راولپنڈی کے 35سالہ پرائز بانڈ ڈیلر کے اغواء کا معمہ حل ہو گیا۔ تاجر محسن اشرف کو 45لاکھ چھیننے کیلئے خالہ زاد مہر علی نے قتل کر کے لاش جلا دی تھی۔ ملزم نے مقتول کو45 لاکھ مالیت کے پرائز بانڈ فروخت کرنے کیلئے اپنے گھر واقع ثمرزار کالونی اڈیالہ روڈ بلایا تھا۔ ملزم نے نقدی چھیننے کے بعد اسے اپنے گھر میں قتل کر دیا۔ قتل کے بعد لاش کو چربی پگھلانے والے کڑاہ میں پھینک کر جلا دیا گیا۔ پولیس نے معاملہ کا سراغ لگا کر ملزم کو گرفتار کر لیا۔ ابتدائی تفتیش میں اُس نے اعتراف جرم بھی کر لیا۔