اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) اے این ایف کا تعلیمی اداروں کے گردو نواح اور ملک کے مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ کیخلاف کریک ڈاؤن‘ 5 کاروائیوں میں18لاکھ سے زائد مالیت کی10 کلو305 گرام منشیات برآمد کر لی گئیں۔ اسلام آباد سیکٹر جی 9میں مسجد کے قریب سے 3کلو 6سو گرام چرس برآمد کر لی گئی۔ اسی طرح اسلام آباد میں بحریہ ٹاؤن کے قریب 6بیگوں میں چھپائی گئی500 گرام ہیروئن برآمدکر کے ملزم گرفتار کر لیاگیا۔