• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد ہائیکورٹ،جعلی ایف آئی اے افسر کی درخواست ضمانت مسترد

اسلام آباد (خبر نگار) اسلام آباد ہائیکورٹ نے ایف آئی اے افسر بن کر اسلحے کے زور پر شہری کے اغوا اور ڈکیتی کے شریک ملزم ارباز عباسی کی درخواست ضمانت مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملزم کا کیس سے تعلق ثابت کرنے کیلئے کافی مواد ریکارڈ پر موجود ہے۔ گزشتہ روز اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس بابر ستار نے جعلی ایف آئی اے افسر کو ضمانت پر رہا کرنے کی درخواست مسترد کرنے کا تحریری فیصلہ جاری کیا جس میں کہا گیا کہ ایف آئی آر کے مطابق ملزمان اسلحہ سمیت ضماد خان کے دفتر میں داخل ہوئے اور ہتھکڑی لگائی۔ ملزمان نے شہری کو اغوا کیا اور 130 لیپ ٹاپ اور سامان ساتھ لے گئے۔ انہوں نے چار لاکھ روپے چھین لئے اور مزید ڈیڑھ کروڑ روپے کا مطالبہ کیا۔ عدالت نے لکھا کہ درخواست گزار کے وکیل کے مطابق ملزم کو بدنیتی سے مقدمہ میں بعد میں نامزد کیا گیا۔
اسلام آباد سے مزید