• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت کوٹیکس نیٹ کو وسعت دینے کی ضرورت ہے،چیئرمین کلین اینڈ گرین

اسلام آباد( جنگ نیوز)چیئرمین کلین اینڈ گرین اسلام آباد موومنٹ،ممبر سنٹرل کور کمیٹی یو بی جی ا حسن بختاوری نے ایف بی آر کے ٹیکس ٹو جی ڈی پی تناسب میں دسمبر 2024 تک آئی ایم ایف کے ساتھ طے شدہ ہدف کو عبور کرنے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اس کامیابی کو پاکستان کی معیشت کی بحالی کے لیے ایک اہم قدم قرار دیا ہے۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ 10.8 فیصد کے تناسب کا حصول ایف بی آر اور متعلقہ اداروں کی محنت اور لگن کا ثبوت ہے، جو اس کامیابی کے پیچھے ہیں۔احسن ظفر بختاوری نے حکومت کو تجویز دیتے ہوئے کہا کہ ٹیکس دینے والوں پر مزید بوجھ ڈالنے کی بجائے ٹیکس نیٹ کو وسعت دینے کی ضرورت ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ افراد اس نیٹ ورک کا حصہ بنیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ ملک میں بے شمار افراد ہیں جو ٹیکس ادا کرنے کے قابل ہیں مگر ابھی تک ٹیکس نیٹ سے باہر ہیں۔ ان افراد کو ٹیکس نیٹ میں لانا ملکی معیشت کی مزید بہتری کے لیے ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹیکس نیٹ کی وسعت سے نہ صرف ٹیکس کی وصولی میں اضافہ ہوگا بلکہ یہ معیشت کو مستحکم کرنے، سرمایہ کاری کو فروغ دینے اور حکومتی وسائل میں اضافہ کرنے کا باعث بنے گا۔
اسلام آباد سے مزید