راولپنڈی(راحت منیر/اپنے رپورٹر سے) باخبر ذرائع کے مطابق ایک سال سے راولپنڈی اسلام آباد کی انتظامیہ کے درمیان سہالہ سلاٹر ہائوس پر کھینچاتانی کا سلسلہ برقرار ہےجبکہ جمعیت القریش راولپنڈی نے سہالہ سلاٹر ہائوس کے معاملہ پر لاہور ہائی کورٹ سے رجوع کرنے کا اعلان کردیا ۔ادھر سی ڈی اے نے سلاٹر ہائوس کی ملکیت کے تنازعہ کے حل کے بغیر سلاٹر ہائوس کی اپ گریڈیشن کا پی سی ون منظور کیا ہےجس پر جمعیت القریش راولپنڈی کے صدر جاوید اقبال نے کہا ہے کہ سہالہ سلاٹر ہائوس راولپنڈی کا ہے۔ اس سے کسی صورت دستبردار نہیں ہوں گے۔ ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت نے بھی سلاٹر ہائوس سے دستبراد ہونے کے امکان کو مسترد کردیا ہے۔ ذرائع کے مطابق پرائس کنٹرول اتھارٹی کی چیئرپرسن سلمی بٹ نے جمعیت القریش کو یقین دہانی کرائی ہے کہ سلاٹر ہائوس سے پنجاب حکومت دستبردار نہیں ہوگی۔