• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خواجہ کارپوریشن فلائی اوور منصوبہ 6 ماہ کی مختصر مدت میں مکمل کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد (ساجد چوہدری، اپنے نامہ نگار سے)محکمہ ہائی وے پنجاب نے اڈیالہ روڈ پر خواجہ کارپوریشن فلائی اوور منصوبے کو 6ماہ کی مختصر مدت میں مکمل کرنے کے عزم کا اظہار کیا ہے ،عوامی اہمیت کے حامل اس منصوبے پر چند روز قبل کام شروع ہوا تھا اور اب اس منصوبے پر چوبیس گھنٹے کام جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے تاکہ جلد سے جلد اس منصوبے کو مکمل کیا جاسکے ،محکمہ ہائی وے راولپنڈی آفس کے ذرائع کے مطابق پی اینڈ ڈی نے اس منصوبے کی تکمیلی مدت ڈیڑھ سال رکھی ہے تاہم اس روڈ پر ٹریفک کے بڑھتے بہائو اور زیادہ دیر ٹریفک معطل نہ رکھنے کے پیش نظر یہ منصوبہ 6ماہ کے اندر ہی مکمل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ، ڈیڑھ ہفتے میں 8پائل مکمل کر لی گئی ہیں جبکہ مجموعی طور پر 74پائلز ہیں، باقی پائلز رواں ماہ ہی مکمل کر لی جائیں گی، حکام کے مطابق سروسز کی منتقلی کے مسائل ہیں وہ حل ہوتے ہی کام کی رفتار مزید تیز کر دی جائیگی ، انہوں نے بتایا کہ ٹریفک روکنے کا مقصد جہاں کام کو تیزی سے مکمل کرنا ہے وہاں کسی بھی قسم کے ناخوشگوار واقع سے بھی بچنا ہے چونکہ ہیوی مشینری منصوبے کی جگہ پر کام کر رہی ہے ۔
اسلام آباد سے مزید