• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کامسٹیک کا او آئی سی رکن ممالک کے مابین ایکسپرٹ سروس شروع کرنیکا فیصلہ

اسلام آباد (ساجد چوہدری ، اپنے نامہ نگار سے) پاکستان میں سائنس اور ٹیکنالوجی کے تعاون کے لئے موجود اسلامی تعاون تنظیم کی مستقل قائمہ کمیٹی کامسٹیک کی جانب سے اسلامی ممالک میں تکنیکی تعاون کو مزید مستحکم کرنے کیلئے ایکسپرٹ سروس شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ایکسپرٹ سروس پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ اس پروگرام کے لیے بنائی گئی ایڈوائزری کمیٹی کے اجلاس میں کیا گیا جس کی صدارت کامسٹیک کوآرڈنیٹر جنرل پروفیسر ڈاکٹر محمد اقبال چوہدری نے کی ۔ انہوں نے کہا کہ او آئی سی رکن ممالک میں اس اقدام کا مقصد ماہرین، انجینئرز، ٹیکنالوجی کے ماہر اور پیشہ ور افراد کا ایک مضبوط نیٹ ورک تیار کرنا ہے تاکہ آپس میں تربیت اور علم کا اشتراک فراہم کیا جا سکے۔
اسلام آباد سے مزید