• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تاجر معاشی ترقی و خوشحالی میں اپنا حصہ ڈالنے کیلئے پرعزم ہیں،اسلام آباد چیمبر

اسلام آباد(کامرس رپورٹر) تاجر برادری کاروبار کی ترقی کے ذریعے ملک کی معاشی ترقی اور خوشحالی میں اپنا حصہ ڈالنے کے لیے پرعزم ہے تاہم کاروبار کے لیے سازگار ماحول پیدا کرنے کی راہ میں حائل رکاوٹوں کو متعلقہ حکومتی اور انتظامی عہدیداران کو دور کرنا چاہیے۔جہاں تک اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا تعلق ہے تو وہ ان چیلنجوں پر قابو پانے کے لیے پرعزم ہے۔ ان خیالات کا اظہار آئی سی سی آئی کے قائم مقام صدر عبدالرحمن صدیقی نے تلہ گنگ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے بانی صدر ملک شبیر اعوان کی قیادت میں ترنول سے آنے والے ایک بڑے وفد سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ وفد نے مبارکباد پیش کرنے کے لیے آئی سی سی آئی کا دورہ کیا۔یونائیٹڈ بزنس گروپ کے سیکرٹری جنرل ظفر بختاوری نے مقامی کاروباری ماحول کو بہتر بنانے کے لیے آئی سی سی آئی کے عزم کی تعریف کی اور اس امید کا اظہار کیا کہ چیمبر خطے میں سازگار کاروباری ماحول قائم کرنے میں کامیاب ہو گا۔
اسلام آباد سے مزید