اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) بھائیوں کے قتل کا بدلہ لینے کے لیے ملازم شاہ، گلفام شاہ ،اصغر شاہ اور دانش نے کلاشنکوف سے فائرنگ کرکے سید عون شاہ ،راجہ رمیض اور راجہ صغیر کو چھلنی کر دیا 32 سالہ سید عون شاہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے زندگی کی بازی ہار گیا جبکہ دوسرے زخمیوں کو ہسپتال داخل کر دیا گیا ہے ، شہزاد ٹاؤن پولیس نے مقتول کے بھائی سید فرحت کاظمی کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی ہے ۔