راولپنڈی(سٹاف رپورٹر)اسلام آباد ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ڈیپارٹمنٹ نےٹوکن ٹیکس وصولی کی تاریخ میں 15 یوم کی توسیع کردی ،عدم ادائیگی ٹوکن ٹیکس پر گاڑیوں کی رجسٹریشن منسوخ اور 200فی صد تک جرمانہ کیا جائے گا۔ سمارٹ کارڈ صارفین ٹوکن ٹیکس کی ادائیگی 24 گھنٹے اسلام آباد سٹی ایپ کے ذریعے ادا کرسکتے ہیں۔