راولپنڈی(راحت منیر/اپنے رپورٹرسے)باخبر ذرائع کے مطابق محکمہ پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ( پی اینڈ ڈی) نے کچہری چوک وائڈننگ منصوبہ کی تجویز واپس لے لی ۔1818اعشاریہ 891ملین روپے کے منصوبہ کیلئےصرف سو ملین روپے مختص کئے گئے تھے۔لاہور ہائی کورٹ کے پل اور پارکنگ رسائی کیلئے روڈ کا دوسرا نظرثانی شدہ تخمینہ منظوری کیلئے پی اینڈ ڈی کو بھجوایا گیا ہے۔تقریبا ایک ہزار ملین روپے کے منصوبہ کی نظر ثانی شدہ لاگت 1237اعشاریہ605ملین روپے ہے۔ جون2024تک 523اعشاریہ 799ملین روپےخرچ ہوچکے ہیں۔ 1626 اعشاریہ 011ملین روپے کی اڈیالہ روڈ خواجہ کارپوریشن تا گورکھپورروڈ کیلئے322ملین روپے جاری ہوچکے ہیں اب تک158 اعشاریہ 944 ملین روپے کا کام ہوچکا ہے۔ 2113 اعشاریہ 612ملین روپے کےاڈیالہ روڈ خواجہ کارپوریشن فلائی اوور کے چھ سو ملین روپے جاری ہوچکے ہیں۔اب تک581 اعشاریہ 937ملین روپے خرچ ہو چکے ہیں۔مال روڈ جی پی او چوک انڈر پاس کی لاگت ایک ہزار ملین روپے ہے۔دو سو روپے مختص ہیں۔پراونشل ڈیلپمنٹ ورکنگ پارٹی(پی ڈی ڈبلیو پی)نے 25نومبر2024کو منظوری دی تھی۔اب انتظامی منظوری کا انتظار ہے۔ذرائع کے مطابق تین روڈ سکیموں کے ٹھیکیداروں کو ڈیفالٹر قرار دیا گیا ہےجن میں مین چکری روڈ تا مورت روڈ ،مہیلیاکرور روڈاورمغل آباد بمعہ نالہ وارڈ فور کینٹ شامل ہیں۔227اعشاریہ317ملین روپے سے19کلومیٹرروات کلر سیداں روڈ ،204اعشایرہ563ملین روپے کی چکری اڈہ بلاول ہرنیاوالااور دیگر پر کام جار ی ہے۔سالانہ ترقیاتی پروگرام کے تحت14944ملین روپے کے29منصوبوں میں سے پانچ مکمل ہوئے ہیں۔زرائع کے مطابق ان میں1567ملین روپےکا ایک منصوبہ کلر سیداں تا دھان گلی 20اعشاریہ50کلو میٹر کی سڑک ری ہیب ون پروگرام اور1830ملین روپے کے دو منصوبے ری ہیب ٹو پروگرام کے تحت ہیں۔3994ملین روپے کے جاری نو منصوبے ہیں جبکہ3114ملین روپے کی دو نئی سکیمیں شامل ہیں۔