• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہمک سلاٹر ہاؤس کی اپ گریڈیشن سمیت چار منصوبوں کے پی سی ون، ٹو منظور

اسلام آباد ( نیوز رپورٹر) سی ڈی اے ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کا 71واں اجلاس چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت ہوا۔ اجلاس میں شاہراہِ دستور کی اپ گریڈیشن، بیوٹیفکیشن سمیت مستقل بنیادوں پر ایل ای ڈی لائٹس کی تنصیب کے منصوبے کا 490.082 ملین روپے کا پی سی ون منظور کیا گیا۔ میونسپل سالڈ ویسٹ مینجمنٹ سسٹم کی آؤٹ سورسنگ منصوبے کے لئے کنسلٹنٹس کی خدمات کیلئے پی سی ٹو بھی منظور کیا گیا۔ اسلام آباد میں میزبانی کی صنعت کو فروغ دینے کیلئے فائیو سٹار ہوٹلز کی تعمیر کیلئے کنسلٹنٹس کی خدمات اور ایڈوائزز ہائر کرنے کے منصوبے کا پی سی ٹو اورہمک سلاٹر ہاؤس کی تعمیر کیلئے پی سی ون بھی منظور کیا گیا۔ موجودہ سلاٹر ہاؤس کو اپ گریڈ کیا جائے گا ۔
اسلام آباد سے مزید