راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) راولپنڈی پولیس نے 6ملزموں کو گرفتار کرکے چرس، شراب اور دو پستول برآمد کر لئے۔تھانہ ائیرپورٹ پولیس نے بائیک لفٹر گینگ کے 2 ملزمان سے 6مسروقہ موٹرسائیکل برآمد کر لئے۔اسلام آباد پولیس نے سنگین جر ائم میں ملوث 5 مجرموں سمیت17جر ائم پیشہ عناصر کو گرفتار کرکے 210 گرام ہیروئن،20 لٹر شراب،پا نچ پستول اور ایک خنجر برآمد کرلیا۔تھانہ شہزاد ٹا ؤن نے جڑ واں شہر وں میں شہریوں کو اسلحہ کی نوک پر لوٹنے والے منظم گر وہ کے چارارکان کے قبضہ سے چھینے گئے 6مو ٹرسائیکل، موبائل فون، نقدی اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ برآمدکر لیا ۔