• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہر کے پارکوں کے بعد شاہراہوں کی کمرشلائزیشن کا عمل تیز

راولپنڈی (خبر نگار خصوصی) پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی (پی ایچ اے) راولپنڈی نے اپنے معاشی مسائل کے حل کے لئے شہر بھر کے پارکوں کے بعد شاہراہوں کی کمرشلائزیشن کا عمل تیز کردیا جس کے تحت راولپنڈی کی مصروف شاہراہ مری روڈ پر واقع فلائی اوورز کے نچلے حصے بھی نیلام کر دئیے گئے ۔ذرائع کے مطابق گزشتہ 3 ماہ کے دوران شہر بھر میں 40 سے زائد اہم پبلک مقامات اور پارکوں سمیت مختلف بیش قیمت جگہیں کمرشل مقاصد کے لئے نیلام کی گئیں۔پی ایچ اے کے ذرائع کا کہنا ہے کہ تمام مروجہ قواعد و ضوابط کو ملحوظ رکھتے ہوئے یہ جگہیں 3 سے 10 سال کے لئے آؤٹ سورس کی گئی ہیں۔
اسلام آباد سے مزید