• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کو سلامتی کونسل کا ممبر بننے پر مبارک باد

کوپن ہیگن (پ ر) آل پاکستان کرسچین لیگ کی اورسیز کمیٹی کا اجلاس ڈنمارک کے شہر کوپن ہیگن میں ہوا، اجلاس کی صدارت پارٹی کے مرکزی رہنما نواز سلامت نے کی۔ اجلاس میں پاکستان کے موجودہ سیاسی منظر نامہ پر گفتگو کے ساتھ پارٹی کی تنظیم سازی پر بات چیت ہوئی۔ نواز سلامت نے تمام ساتھیوں کو یقین دلایا کہ بہت جلد پاکستان کے ساتھ دنیا بھر میں آل پاکستان کے تمام چیپٹرز کو فعال کر دیا جائے گا اور ایک بار پھر ہم سب مل کر ملک کی ترقی کیلئے میدان میں اتریں گے۔ اس موقع پر نواز سلامت نے کہا کہ پاکستان کا سلامتی کونسل کا ممبر بننا بہت بڑی کامیابی ہے اور بھارت کی تمام سازشیں ناکام ہو گئی ہیں۔ اجلاس کے اختتام میں پاکستان کی سلامتی اور ترقی کیلئے دعا کی گئی۔
یورپ سے سے مزید